Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نو مئی کو آرمی چیف کی تصویر بگاڑنے والا 26 سالہ کمپیوٹر انجینئر گرفتار | زرائع نیوز

نو مئی کو آرمی چیف کی تصویر بگاڑنے والا 26 سالہ کمپیوٹر انجینئر گرفتار

نو مئی کے واقعات میں ملوث اور سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی بگڑی تصویر شیئر کرنے والے کمپیوٹر انجیئنر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہری پور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت حمزہ عارف کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ کمپیوٹر انجینئر ہے اور اُس کی عمر صرف چھیس برس ہے۔ بیٹے کی گرفتاری پر اہل خانہ پریشان ہیں اور وہ معافی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے نے عمران خان کی باتوں میں آکر یہ قدم اٹھایا، اُسے پہلی اور آخری غلطی سمجھ کر معاف کردیا جائے۔