Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی نمائندوں کے لیے نئی ہدایات جاری | زرائع نیوز

میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی نمائندوں کے لیے نئی ہدایات جاری

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہدایات کے خلاف ڈالے گئے کسی بھی ووٹ کو غلط شمار کیا جائے گا، تمام منتخب پارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین، مخصوص نشستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 15 جون 2023 کو میئر، ڈپٹی میئر، کے ایم سی، اور چیئرمین اور وائس چیئرمین ٹی ایم سی کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے دیگر ڈویژن کے لیے بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ووٹ جو متعلقہ پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے جاری کردہ پارٹی ٹکٹوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں/ ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف دیا گیا تو SLG A-2013 کے سیکشن 36 (k)، الیکشن ایکٹ کی دفعہ 231 کے خلاف ہوگا۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آئین کے آرٹیکل 63-A (انحراف) کے ساتھ معزز عدالت عظمیٰ نے بھی پارٹی ٹکٹوں کے خلاف ووٹوں کو ناقابل شمار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔