Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی ریاست میں‌ لنگی اور نائٹی پہن کر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد | زرائع نیوز

بھارتی ریاست میں‌ لنگی اور نائٹی پہن کر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ڈریس کوڈ متعارف کرادیا جس کے تحت رات میں لنگی یا نائٹی پہن کر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کی منفرد اور عجیب ترین پابندی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی ہمساگر سوسائٹی میں عائد کی گئی۔ رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ گلیوں اور پارک میں چہل قدمی کے لیے لباس کا انتخاب درست رکھیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ سب اپنے طرز عمل اور لباس پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کسی کو آپ کے رویے پر اعتراض کرنے کا موقع نہ ملے۔

سوسائٹی کے صدر نے کہا کہ سب کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، اس میں مخالفت کی کوئی بات نہیں، اگر خواتین نائٹ پہن کر گھومتی ہیں تو بھی نامناسب ہے اور اگر مرد لنگی پہنیں گے تو یہ خواتین کو شکایت ہوگی۔