Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ 1 ہفتے کے دوران 60 قربانی کے جانور چوری | زرائع نیوز

کراچی میں‌ 1 ہفتے کے دوران 60 قربانی کے جانور چوری

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 60 سے زائد قربانی کے جانور چوری ہو گئے۔

متعدد ذرائع ابلاغ کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد قربانی کے جانور چوری کیے گئے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، اجمیر نگری، سرسید، نیو کراچی، شاہراہ فیصل، کورنگی، عوامی کالونی، بلدیہ ٹاؤن، شادمان اور میٹرو پولس کے علاقوں کلفٹن میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

کراچی کے علاقے صدر سے قربانی کا تین لاکھ روپے مالیت کا جانور چوری ہوگیا، نارتھ کراچی سے 40 بکرے چوری ہوگئے۔ یاسین آباد، بلوچ پور، بلدیہ ٹاؤن، ڈالمہ اور اورنگی ٹاؤن میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے مالکان نے مقامی تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہیں لیکن قانونی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ا