لندن: پاکستانی بھابھی کے نام سے مشہور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ رات سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹوئٹرپرماں بننے کا اعلان کرتے ہوئے سب کوحیران کردیا۔
پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان حالات گزشتہ کافی عرصے سے خراب ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں کےبارے میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آرہے ہیں کبھی عامرسوشل میڈیا پرفریال کی خرابیاں بیان کررہے ہوتے ہیں اورکبھی فریال عامر کوبرباد کرنے کی دھمکیاں دیتی نظرآتی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فریال نے گزشتہ رات فیس بک پراپنے ماں بننے کی خبرکا اعلان کرتے ہوئے لکھا میں آپ سب لوگوں کو کب سے ایک خاص خبر دینے کا انتظار کررہی تھی، اللہ کا شکر ہے اب میری زندگی میں دوسرا ننھا مہمان آنے والا ہے، فریال نے یہ خبرٹوئٹرصارفین کے ساتھ بھی شیئرکی۔
Alhumdulilah , blessed with baby number 2 in my tummy❤ #excited eating away, can’t stop ?
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) August 26, 2017
