Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنر سندھ کا کراچی پورٹ ٹرسٹ میں‌سرمایہ کاری کرنے والے اماراتی گروپ کے اعزاز میں‌ عشائیہ | زرائع نیوز

گورنر سندھ کا کراچی پورٹ ٹرسٹ میں‌سرمایہ کاری کرنے والے اماراتی گروپ کے اعزاز میں‌ عشائیہ

کراچی پورٹ پر انویسٹمنٹ کرنے والے گروپ نے یو اے ای کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ گورنر ہاوس عشائیے میں شرکت کی۔

گورنر سندھ نے ابوظہبی پورٹس کے انویسٹرز کے اعزاز میں عشاٸیہ دیا، جس میں کراچی پورٹ پر انویسٹمنٹ کرنے والے گروپ نے یو اے ای کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ عشایٸہ میں شرکت کی۔

گورنر سندھ نے متحدہ عرب امارات کے انویسٹرز کا پاکستان میں انویسٹمنٹ پرخصوصی شکریہ ادا کیا،ابوظہبی پورٹ کے وفد نے گورنر سندھ کو کراچی پورٹ کو جدید بنانے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

وفد نے بتایا کہ پورٹ کو جدّت دینے کے ساتھ ساتھ مقامی عملے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلٸے تربیت بھی دی جائے گی۔

قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کااس موقع پر کہنا تھا کہ یو اے ای گورنمنٹ بانی متحدہ عرب امارات کے وژن کے مطابق عمل پیرا ہے،پاکستان اور پاکستانی بھاٸیوں کی ترقی و خوشحالی ہی ہمارا مشن ہے،گورنر سندھ نے پاک یو اے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔