Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اگلے مرحلے میں کراچی کے 100 مقاما ت پر احتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمن | زرائع نیوز

اگلے مرحلے میں کراچی کے 100 مقاما ت پر احتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا راستہ روکیں گے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ نرسری اسٹاپ شاہراہ فیصل پر ہونے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ حالات اس قدر سنگین ہوگئے ہیں کہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کا راستہ روکیں گے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج 15 مقامات پر سڑکیں بند کیں اور احتجاج کیا گیا، اگلے مرحلے میں کراچی کے عوام 100 مقاما ت پر گاڑیاں اور شہر کی سڑکیں بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے، وڈیروں اور جاگیرداروں پر بھی ٹیکس لگائے جائیں۔ حکمران طبقے کا پروٹوکول، مفت پیٹرول و بجلی بند کی جائے۔ مہنگائی ختم کی جائے اور آٹا اور چینی مافیا کو بے نقاب کیا جائے۔ حکمران اگر اپنی مراعات ختم کریں گے تو پھر عوام ساتھ دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرے اور جاگیردار، وڈیرے اور بیوروکریٹس طبقہ ٹیکس نہ دے ایسا کسی صورت قبول نہیں۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ قوم کو بیوقوف نہ بنائیں، وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیار نہیں کہ پیٹرول و بجلی کی قیمتیں کم کرسکوں۔ وہ بتائیں کہ اگر قیمتیں کم کرنے کا اختیار نہیں ہے تو پھر کس کے کہنے پر قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔