Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسحاق ڈار کو گرفتار کرنے کا حکم | زرائع نیوز

اسحاق ڈار کو گرفتار کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد گذشتہ ہفتے وزیر خزانہ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے تھے تاہم بدھ 20 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر جج نے ان کے پیش نہ ہونے پر استفسار کیا جس پر وزیر خزانہ کے پرٹوکول آفیسر فضل داد نے عدالت کو بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔

جس پر عدالت نے پوچھا کہ وہ کب تک وطن واپس آئیں گے اور ان کی ذاتی مصروفیات کیا ہیں؟ جس پر پرٹوکول آفیسر نے بتایا کہ انہیں اس کا علم نہیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

بعدازاں ریفرنس کی سماعت 25 ستمبر تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

 

بشکریہ ڈان نیوز