Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی مزید 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی | زرائع نیوز

بجلی مزید 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا۔

جس کے مطابق فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہو گا۔علاوہ ازیں عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزے کےلئے اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ توانائی شعبے کا گردشی قرض،ایف بی آرریونیو اور مارکیٹ بیسڈایکسچینج ریٹ جائزہ کےاہم نکات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک ،نیپرا اور اوگرا کو شرائط پرعملدرآمد رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے سے زیادہ معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کرے گا۔ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ،ایف بی آرریونیو اور مارکیٹ بیسڈایکسچینج ریٹ جائزہ کے اہم نکات ہوں گے ۔ ایکسٹرنل فنانسنگ،سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان اور بانڈز کے اجرا کا بھی آئی ایم ایف مشن جائزہ لے گا۔خزانہ ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے میں شامل شرائط کے مطابق نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ اور ریبیسنگ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔