Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار کا لندن قیادت کو اہم پیغام | زرائع نیوز

فاروق ستار کا لندن قیادت کو اہم پیغام

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن قیادت کو اہم پیغام دے دیا۔

ملیر میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ دور بیٹھ کر 35 اور چالیس چالیس سالوں سے جدوجہد کرنے والوں کو وہاں سے بیٹھ کر غداری کے سرٹیفیکٹ دیے جار رہے ہیں میں انہیں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں۔

ہم شہدا قبرستان بھرنے نہیں زندہ لوگوں کو منزل پر پہنچائیں گے، خالد مقبول

فاروق ستار نے لندن قیادت کو نظم و ضبط کا بنیادی تقاضہ ’حقیقت پسندی اور عملیت پسندی‘ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ حقیقت پسندی یہ ہے کہ جو یہاں ہے وہ ایم کیو ایم ہے، جو اس سے ہٹ کر بات کرے گا وہ تحریک اور نظریے کو کمزور کرے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے بھی دس دس سال صعوبتیں برداشت کیں، دو ویڈیو لاگ بنا کر لوگوں کو جلسے میں آنے سے روکنے کی کوشش کرنے والے آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ جلسے میں شہدا کے گھر والے اور بہنیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔