2موٹرسائیکل لفٹر گرفتار،اسلحہ و8موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی :ڈاکس پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، 8 موٹر سائیکلیں اور دستاویزات برآمد کرلیں ۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی کے علاقے میں قائم ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

جن کی شناخت نور عالم اور عمیر علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 پستول ، 8 موٹر سائیکلیں اور 15 موٹر سائیکلوں کے کاغذات بھی برآمد کرلیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا 4 رکنی گروہ ہے جو کہ چوری کی جانے والی موٹر سائیکلوں کے چیسز اور انجن نمبر پنچ کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہے جبکہ ملزمان کا گروہ مسروقہ موٹر سائیکل کو کھول کر ان کے اسپیئر پارٹس بھی فروخت کرنے میں ملوث ہیں ۔

گرفتار ملزمان کا گروہ موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کے علاوہ نشے کے عادی افراد سے بھی چوری کی گئی موٹر سائیکلیں خریدتے ہیں جبکہ گرفتار ملزم عمیر علی موٹر سائیکل مکینک ہے جو کہ مچھر کالونی کے کمپاؤنڈ میں چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل اور انھیں کھول کر پارٹس کی شکل میں تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے جبکہ نور عالم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلیں چوری و چھین کر لاتا ہے۔

گرفتار ملزم نور عالم اس سے قبل 8 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے ۔

ملزمان کے قبضے سے ملنے والی 2 موٹر سائیکلیں اپنی درست حالت میں ہیں جو کہ ڈاکس اور شیر شاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں جبکہ دیگر 6 موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل شدہ ہیں۔

ان کے مالکان کا پتہ چل سکے جبکہ گروہ میں شامل دیگر کارندوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor