Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
21نومبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی | زرائع نیوز

21نومبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی

کراچی :ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے 2023.24 کے سالانہ مینٹیننس کام کے باعث 21 نومبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مینٹیننس کام 21 نومبر کی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، شٹ ڈان کا دورانیہ مجموعی طور پر 12 گھنٹے ہوگا، کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

اس ضمن میں ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔