Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی یونیورسٹی کے لاپتہ پروفیسر کا سراغ مل گیا | زرائع نیوز

کراچی یونیورسٹی کے لاپتہ پروفیسر کا سراغ مل گیا

کراچی: پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل 19 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ اصول دین سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدا سماعیل گزشتہ کافی روز سے لاپتہ تھے، ان کی اہلیہ آمنہ اسماعیل نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب چند رینجرز اہلکار ان کے گھر آئے تھے جو انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

تاہم اب ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمدا سماعیل گھر پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ شب رات دو بجے گھر پہنچے ہیں اور صحیح سلامت ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران پروفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ انہیں 14 ستمبر کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گھر سے لے کر گئے۔

انہوں نے 3 سے 4 دن تفتیش کی اور کچھ لوگوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی ، تفتیش کرنے والوں نے انہیں کچھ طلباء کے نام بھی بتائے اور پہچاننے کو کہا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں صرف جامعہ میں پڑھانے جاتاہوں، طلباء کی باہر کیا سرگرمیاں ہوتی ہیں نہیں جانتا۔