Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیا تنازع : نسیم شاہ نے بابر اعظم سے بدلہ لے لیا؟ | زرائع نیوز

نیا تنازع : نسیم شاہ نے بابر اعظم سے بدلہ لے لیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سابق کپتان کی پیروی کرنا چھوڑ دی۔

اطلاعات کے مطابق انجری کا شکار نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر بابر اعظم کو خاموشی سے انفالو کردیا ہے۔

نسیم شاہ کی طرف سے بابر اعظم کو انفالو کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم اس حوالے سے قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر جنم لینا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے تباہ کن فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈکپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے اور نہ ہی انہیں آسٹریلیا کے ٹور میں بطور بولر اسکواڈ میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے گزشتہ ہفتے ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد تینوں فارمیٹس ٹی 20، ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی 20 اور ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود کے حوالے کی ہے۔