Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نارتھ کراچی میں گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر کارروائی مبینہ ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

نارتھ کراچی میں گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر کارروائی مبینہ ملزمان گرفتار

کراچی:سرسید پولیس نے نارتھ کراچی کے سیکٹر ڈی 71 میں خفیہ طور پر چلنے والی گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر پولیس کاچھاپہ۔

کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1200کلو چھالیہ، 300پیکٹ تیار گٹکاماوا، نقدی، 2 موبائل فونز، 3 بالٹی تیار گٹکا، 14 چھنہ،ایک خالی ڈرم، ایک کارٹن پیکنگ مشین، 5 خالی باسکٹ برآمدکرلیں ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں طارق احمد ولد عبدالحمید اور محمد عامر ولد محمد صالحین شامل ہیں ۔

جبکہ ملزمان کا ساتھی محمد کاشف ولد محمد لیاقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزمان فیکٹری سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اوربھاری مقدار میں گٹکاماواسپلائی کرتے تھے ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔