کرپشن اور شفافیت کے عمل کی نگرانی کرنے والے ادارے ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں ایک بار پھر ملک بھر کی پولیس کا پہلا نمبر آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں اول نمبر پر رہنے والے محکمہ پولیس کا رواں برس بھی کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکا اور اس سال بھی یہ محکمہ پہلے نمبر پر رہا۔
فہرست کے مطابق پولیس میں گزشتہ برس کی نسبت کرپشن میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ شرح تیس فیصد پر پہنچ گئی ہے، رپورٹ میں ٹھیکوں کی نیلامی کے محکمے کو دوسرا اور عدلیہ کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔
ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن کے معاملے میں محکمہ تعلیم چوتھے اور محکمہ صحت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ محکمہ بلدیات چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں لینڈ رونیو انتظامیہ ساتویں جبکہ محکمہ کسٹم، ایکسائز اور آئی کو آٹھویں نمبر پر ایک ہی صف میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
