Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرداری کے بہادر بچے کی بغاوت، پی پی اور سابق صدر پر سنگین الزامات | زرائع نیوز

زرداری کے بہادر بچے کی بغاوت، پی پی اور سابق صدر پر سنگین الزامات

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قرار دیے دئے بہادر بچے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے تہلکہ خیز الزامات پر مبنی انٹرویو دیا ہے۔

انہوں نے ییپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ میں کرپشن سسٹم کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی اینکر کرن ناز کو دیے گئے انٹرویو میں راؤ انوار نے کہا کہ آصف زرداری کا ذاتی ملازم مشتاق انکا خاص آدمی تھا۔ یہی ایان علی کو بھی ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا جب پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے۔ اسی مشتاق کے اکاونٹ میں پراپرٹی ٹائیکون کی جانب سے آٹھ ارب روپے بھی ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونیوالی کرپشن کون پکڑتا جب پولیس انکی ریونیو انکا مختیار کار انکے ڈی سی ان کا اینٹی انکروچمنٹ انکی تو پھر کیسے کوئی پکڑا جائیگا۔کراچی میں ہونے والے جرائم کی زمہ دار سندھ حکومت ہے ۔سندھ میں چلنے والے کرپشن سسٹم کے سربراہ آصف زرداری ہیں۔

راؤ انوار نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ،مظفر ٹپی ،یونس میمن قدوائی وغیرہ سسٹم کے اہم ارکان میں شامل ہیں۔ ایان علی کی 5لاکھ ڈالر سمگلنگ کی کوشش کے دوران ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت کیا جاسکتا ہے مشتاق صدارتی پروٹوکول کی طرف سے ایان علی کی کرنسی سمگلنگ میں مدد کے لئے وہاں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق کاکام سسٹم کی نگرانی کے علاوہ زرداری کی دوائی وغیرہ کا بندوبست کرنا بھی تھا ۔مشتاق کو بچانے کےلئے بیرون ملک فرار کروادیا گیا۔ کراچی میں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 5 سال کے دوران 700 ارب کی کرپشن کی اور یہ 700ارب سے زائد کی رقم بیرون ملک غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے مزید بتایا کہ زیادہ تر رقم کینیڈا ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکہ اور سعودی عرب منتقل کی گئی۔

راؤ انوار نے مزید کہا کہ کراچی میں مہاجروں، پارسیوں اور بلوچوں کی زمین تھی جس پر پیپلزپارٹی کے سسٹم کے لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے اور اس میں پولیس کے لوگ بھی شامل ہیں۔