Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کو خادم رضوی کی گرفتاری میں‌ مشکلات کا سامنا | زرائع نیوز

حکومت کو خادم رضوی کی گرفتاری میں‌ مشکلات کا سامنا

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے اعتراف کیا ہےکہ حکومت کو خادم حسین رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں، اگر انہیں گرفتار کرتے ہیں تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ لاہور میں دھرنا قیادت سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ دھرنا اسلام آباد تک نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے جب کہ عدالت نے گزشتہ روز انہیں اشتہاری بھی قرار دیا ہے۔