Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رئیس مما کے متحدہ قیادت کے بارے میں‌ سنسنی خیز انکشافات | زرائع نیوز

رئیس مما کے متحدہ قیادت کے بارے میں‌ سنسنی خیز انکشافات

کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں کے الزام میں گرفتارٹارگٹ کلررئیس مما نے مجسٹریٹ کے سامنے پارٹی قیادت کے حکم پر بھتہ خوری ٹارگٹ گلنک اور دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کرلیا۔

سٹی کورٹ میں پیش ہونےوالے رئیس مما نے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا۔رئیس مما نے نے اپنے بیان میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سیاسی شخصیات نے ٹارگٹ کلنگ میں پشت پناہی کی۔ قیادت کے کہنے پر مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

ملزم نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔ واضح رہے کہ رئیس مما کی نشاندہی پرگذشتہ دنوں عید گاہ کے علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔