کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد صنعتی ایریا میں موجود گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔
حکام کے مطابق پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر افغان باشندے عبدالحمید سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گودام میں دو سو سے زائد بوریاں موجود تھیں جن میں سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



