Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی پی آشیرباد, بے لگام بلدیاتی افسر | زرائع نیوز

پی پی آشیرباد, بے لگام بلدیاتی افسر

ڈی ایم سی ایسٹ میں ایم سی اختر شیخ کی آشیرباد سے روڈ کٹنگ کھلے عام ہورہی ہے چیئرمین معید انور ایکسین توقیر عباس ایم سی اختر شیخ کے سامنے بے بس بیورکریسی نے ڈی ایم سی ایسٹ چئیرمین معید انورکو یرغمال بنالیا ہے سرپلس پول میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا پلان بنالیا گیا ہے ایم سی اختر شیخ ایکسین توقیرعباس اور کچھ افسران نے چئیرمین معید انور کو مکمل طور پر ذہنی طور پر اپنے حصار میں لے لیا.

زرائع کے مطابق ایکسین توقیر عباس کی ڈگری بھی مشکوک ہے اسکے باوجود وہ اس عہدے پر براجمان ہے ذرائع کے مطابق ایکسین توقیرعباس سندھ حکومت سمیت اہم شخصیات کو بھاری نذرانے دینے کے عیوض ابتک اپنے عہدے پر موجود ہے ڈی* *ایم سی ایسٹ میں اقرباپروری کی بدترین مثال قائم کی جارہی ہے ایم سی اختر شیخ کو چئیرمین معید انور نے ہر طرح کے مالی اختیارات جن میں ریونیو حاصل ہوتا ہے دے دئیے ہیں ایم سی اختر شیخ۔ایکسینت وقیرعباس۔

ڈاکٹر آصف۔خورشید ڈائریکڑ ایڈمن۔ڈایکٹر پارک شباہت حسین۔ اخترماما راشد فیاض۔ایس ای طارق مغل۔شاہدچوہدری۔ عبداللہ سمیت اہم افسران نے معیدانور کے خلاف محاذبنالیا ہے.

ایم سی اخترشیخ نے ان افسران کو اپنی ڈگرپرچلاتے ہوئے اور اہم مالی مفادات دینے کی یقین دھانی کراتے ہوئے ان افسران* *کو اپنے مالی مقاصد کے لئیے استعمال کرناشروع کردیا ہے اس صورتحال میں ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران اور ملازمین میں شدید مایوسی چھائی ہوئی ہے.

ایم کیوایم کی گرتی سیاسی پوزیشن کا ایم سی اخترشیخ نے موقعہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معیدانور پر اپنادباؤ بڑھادیا ہے.

بدترین کرپشن کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ایم سی اخترشیخ نے ہرفائل کے ریٹ مقرر کیئے ہوئے ہیں جس فائل پر انکو ”ٹوکن“ نہیں ملتا وہ سائن نہیں ہوتی ہے اس صورتحال میں محکمہ جاتی فائلوں پر ایم سی اختر شیخ کے سائن پر تاخیری حربوں سے کام شدید متاثر ہورہا ہے ان تمام وجوہات کی وجہ سے ڈی ایم سی ایسٹ کے ملازمین اس غیریقینی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں.