Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن میں‌جان ڈال دی | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن میں‌جان ڈال دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج (جمعہ کو ) محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

سپریم کورٹ میں خواجہ آصف نا اہلی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ آج (جمعہ کو ) سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل دیے۔

انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف کی مدت بطور کابینہ ممبر کا ریکارڈ جمع کروایا ہے، ان کا بطور وزیر حلف دیکھ لیا جائے، خواجہ آصف نے حلف یہ اٹھایا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہیں لائیں گے لیکن وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔بعد ازاںخواجہ آصف کے وکیل منیر اے ملک نے جواب الجواب دیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 بجے تک کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

دوسری جانب درخواست گزار عثمان ڈار نے عدالتی فیصلہ آنے پر خواجہ آصف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب اُن کا مقابلہ عوامی عدالت میں بھرپور طاقت کے ساتھ کیا جائے گا۔

عدالتی فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مباحثہ کیا گیا، کچھ صارفین کا مانناہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا حوصلہ اور طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھنے پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔