Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعدیہ معظم کے الزام پر پی ایس پی کی وضاحت | زرائع نیوز

سعدیہ معظم کے الزام پر پی ایس پی کی وضاحت

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم معظم علی کی اہلیہ کے بیان کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔

ذرائع نمائندے سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعدیہ معظم اور اُن کے خاندان پر شمولیت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا اور نہ انہی رہائی کے عوض کو ئی پیش کش کی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس پی شمولیت کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، اہلیہ معظم علی

اُن کا کہنا تھاکہ معظم علی کے اہل خانہ نے رابطہ ضرور کیا البتہ پارٹی قیادت نے ان کے ہی سرمایے سے ہمدردی کی بنیاد پر اسلام آباد میں کاروبار کھلوانے میں مدد فراہم کی۔

قبل ازیں معظم علی کی اہلیہ سعدیہ معظم نے پی ایس پی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ اُن پر اور اہل خانہ پر شمولیت کے لیے مسلسل پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دباؤ  ڈالا جارہا ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔