Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اوکاڑہ میں خاوند نہر میں ڈوب گیا، بیوی ویڈیو بناتی رہی | زرائع نیوز

اوکاڑہ میں خاوند نہر میں ڈوب گیا، بیوی ویڈیو بناتی رہی

اوکاڑہ: بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ بیوی ویڈیو بناتی رہی۔

اوکاڑہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ خوشی کے تہوار پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب بیوی بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے لیے آیا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی ویڈیو ایکپسریسں نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

نوجوان نے بیوی کو متاثر کرنے کے لیے دعویٰ کیا کہ وہ نہر میں تیر کر دکھائے گا۔ یہ کہہ کر اس نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ خاوند نہر میں تیرتا رہا اور بیوی اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی رہی لیکن آخرکار وہ اس کے سامنے ہی ڈوب گیا۔ نہر میں ایک مقام پر پانی کا دباؤ بہت تیز ہوگیا جہاں سے وہ نکل نہ آسکا اور ہمت ہارتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ یہ واقعہ عید کے پہلے روز پیش آیا اور تین روز گزرنے کے باوجود تاحال لاش نہیں مل سکی ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔