کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے چکے ہیں اب اُن سے مفاہمت نہیں ہوسکتی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا ووٹ بینک اب مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں ووٹ میاں صاحب کا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہو گا۔ ایک اورسوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں نواز شریف سے شکایت ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
