Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی:‌ سیاسی جماعت کا پریزائیڈنگ افسر گرفتار | زرائع نیوز

کراچی:‌ سیاسی جماعت کا پریزائیڈنگ افسر گرفتار

کراچی: شہرقائد کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ سٹیشن کےلئے مقرر سیاسی جماعت کے پریزائیڈنگ افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کےلئے مقررپریزائیڈنگ افسر کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق وحیداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسالڈ ڈی ایم سی ویسٹ ہیں، وحیداللہ کوپی ایس93 کےلئے پریزائیڈنگ افسرمقررکیا گیا تھا۔

پولیس انسپیکٹر کا کہنا تھا کہ وحیداللہ نے نورعالم کے نام سے متبادل ڈیوٹی کےلئے درخواست دی، درخواست لے کرزبیرنامی شخص آراو کے پاس بھیجا گیا۔

سمیع اللہ سومرو کے مطابق آراو کے سامنے زبیر نے سارے معاملے کا رازفاش کردیا، آراو نے فوری طورپرپولیس کوجعل سازی کی اطلاع دی جبکہ جعلی پریذائیڈنگ افسرزبیرموقع سے فرارہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پرملزم وحیداللہ کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔