Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آفاق احمد کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما بھی پارٹی سے مستعفیٰ ہونے لگے | زرائع نیوز

آفاق احمد کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما بھی پارٹی سے مستعفیٰ ہونے لگے

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین اور سربراہ آفاق احمد نے الیکشن میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہراتے ہوئے اپنی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تو کارکنان نے ان سے پارٹی سربراہی دوبارہ سنبھالنے کا مطالبہ کیا۔

آفاق احمد نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا استعفیٰ سیاسی مقاصد کے لیے نہیں لہذا کارکنان بھوک ہڑتال یا احتجاج کر کے مجھے مجبور نہ کریں، تمام ذمہ داران مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں پھر میں اُن کے ساتھ بطور کارکن چلنے کو تیار ہوں۔

حقیقی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ناکامی کا اعتراف کرتا ہوں، اب نئی قیادت کو سامنے آکر پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنا چاہیے ، کچھ لوگ مجھے فاروق ستار بنانا چاہتے ہیں۔

آفاق احمد کے مستعفیٰ ہونے کا اعلان سُن کر کارکنان جذباتی ہوئے اور ایک کارکن نے آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جبکہ چیئرمین حقیقی کے گھر کے باہر کارکنان بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

پارٹی سربراہ نے کارکنان کی بات کو نہ مانا استعفیٰ واپس نہیں لیا تو مرکزی قیادت اور کارکنان نے بھی مرکز رابطہ کر کے جنرل سیکریٹری کو اپنے استعفیٰ پیش کرکے مشروط علیحدگی اختیار کرلی۔

سیکریٹری مالیات تنویر قریشی، ڈپٹی سیکریٹری رضا حسین کاظمی، سیکریٹری اطلاعات خالد حمید سمیت دیگر کارکنان نے اپنے اپنے استعفے نامے پارٹی کو دے دیے۔