پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونےوالی اس ملاقات میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات کے ہمراہ ان کی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات کے ساتھ ساتھ ان کی دوست فرح خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
