Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محمد زبیر سندھ کے نئے گورنر منتخب، صدر کی منظوری | زرائع نیوز

محمد زبیر سندھ کے نئے گورنر منتخب، صدر کی منظوری

اسلام آباد: ذرائع نیوز کے مصدقہ ذرائع ایک بار پھر سچ ثابت ہوئے، ذرائع نے گزشتہ ہفتے گورنر سندھ کی تقرری کے حوالے سے محمد ذبیر کا نام شائع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملسم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو گورنر سندھ مقرر کردیا جس کی منظوری صدر پاکستان نے بھی دے دی۔

محمد زبیر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہہت حساس صوبہ ہے اس میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد رہتے ہیں جن کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور میں اسی کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے متعلق جو ترجیحات ہیں اُن پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور امن و امان کے حوالے سے جاری آپریشن کو مکمل سپورٹ کروں گا کیونکہ کراچی کے امن کا حل آپریشن ہی ہے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے باعث امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے تاہم اب شہر می معاشی صورتحال کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔

یاد رہے محمد زبیر پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں اور اُن کے والد نے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان آرمی کے ساتھ مکتی باہنیوں کے خلاف جنگ میں حصہ بھی لیا تھا۔ جسے تاریخ دان متنازعہ جنگ قرار دیتے ہیں کیونکہ اس کے باعث بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدہ ہوکر نئی ریاست بنا کر سامنے آیا۔

9 thoughts on “محمد زبیر سندھ کے نئے گورنر منتخب، صدر کی منظوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *