Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان بھی دیگر وزرائے اعظم کی طرح پنجاب پر خصوصی توجہ دیں گے

نئے پاکستان کے وزیراعظم کا بھی پنجاب کو ہی خصوصی توجہ دینے کا عزم

کراچی: عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا انتخاب جیت گئے اور انہوں نے حلف بھی اٹھا لیا، قومی اسمبلی میں پہلی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بھی ماضی کی طرح پنجاب کو ہی خصوصی توجہ دینے کی طرف اشارہ دیا۔

تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ یہ تقریر نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ یہ تقریر اپوزیشن کے رویئے پر ردعمل تھاجس میں غصے کا عنصر بھی شامل تھا ۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ یہ تقریر نہیں کرنا چاہ رہے تھے ۔ وہ جو ذہن بنا کر آئے تھے یہ تقریر اس مناسبت نہیں رکھتی تھی۔

انہوں نے یہ تقریر اپوزیشن کے ر دعمل میں کی جس میں غصے کا عنصر بھی شامل تھا۔

عمران خان کو احتیاط کام لینا ہوگا کیونکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر ان کیلئے مشکل حالات پیدا کر سکتی ہیں۔اس لئے ان کو الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ پاکستان کی سیاست میں الفاظ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیر اعظم ہونے کے باوجود 70فیصد توجہ پنجاب پر ہوگی ۔