Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیراعظم سے ملاقات، ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنان کی فہرست پیش کردی | زرائع نیوز

وزیراعظم سے ملاقات، ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنان کی فہرست پیش کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور دفاتر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم کےوفد کی ملاقات ہوئی، متحدہ وفد میں خالدمقبول،کنورنوید،عامرخان،فروغ نسیم ودیگراراکین شامل تھے۔

ملاقات میں ایم کیوایم تحریک انصاف ورکنگ ریلیشن شپ پربات چیت ہوئی جبکہ کراچی میں ضمنی انتخابات سمیت کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکیج پر غور کیا گیا۔

ایم کیو ایم نے وفاق کے تعاون سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ اٹھایا جبکہ ملاقات میں تحریری معاہدے پرعملدرآمدسےمتعلق بھی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

ایم کیوایم وفدنےوزیراعظم کولاپتہ کارکنوں کی فہرست پیش کردی اور مسمار یا سیل کیے جانے والے سیاسی دفاترکھولنےسےمتعلق مطالبہ بھی سامنےرکھا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مئیر کراچی وسیم اختر ، ترقیاتی منصوبوں کےحکام اور دیگر شریک تھے۔ وزیراعظم کوگرین لائن،کے فور اور کراچی پیکیج پربریفنگ دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پیچھے رہےگیا، اسے ترقی یافتہ شہروں میں لاناہے، وزیراعظم نے گرین لائن اور کےفور منصوبہ فوری مکمل کرنےکی ہدایت اور انفراسٹرکچر کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے  کراچی کی خوب صورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے اور وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔