Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ کے جعلی اخبارات اور صحافیوں کے خلاف صوبائی حکومت کریک ڈاؤن | زرائع نیوز

سندھ کے جعلی اخبارات اور صحافیوں کے خلاف صوبائی حکومت کریک ڈاؤن

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ نے جعلی صحافیوں اور بلیک میلنگ کر کے پیسہ بنانے والے اخبارات کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

محکمہ اطلاعات میں رجسٹرڈ چوہتر جعلی اخبارات کی رجسٹریشن کی منسوخی کے احکامات جاری کیے، ذرائع کے مطابق مزکورہ اخبارات کی ڈکلریشن منسوخی کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔

جعلی اخبارات کی ڈکلریشن منسوخی کے احکامات مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر دئیےگئے، محکمہ اطلاعات سندھ نے اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کردئیے۔

محکمہ اطلاعات نے سندھ بھر کے اخبارات کی جانچ پڑتال، ملازمین اور انکے دفاتر سے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی تھی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزکورہ چوہتر اخبارات کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔

مزکورہ اخبارات کے دفاتر اور نہ ملازمین کا کوئی وجود تھا۔مزکورہ اخبارات کی منسوخی سے محکمے کو سالانہ لاکھوں روپے اشتہارات کی مد میں بچت ہوگی۔

سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی کی چوہتر جعلی اخبارات کی منسوخی کی تصدیق جعلی روزناموں، ہفتہ وار، ماہانہ اخبارات و رسائل کو مرحلہ وار منسوخ کرینگے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ