Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافظ سعید کی نظربندی یا بلاگرز کی گمشدگی میں فوج ملوث نہیں، آئی ایس پی آر | زرائع نیوز

حافظ سعید کی نظربندی یا بلاگرز کی گمشدگی میں فوج ملوث نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ  بلاگرز کی گمشدگی کا معاملہ ہو یا پھر حافظ سعید کی نظر بندی چند عناصر حساس معاملات پر قیاس آرائیاں کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جان دی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر کارروائی کی ہے، فاٹا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اور قبائلی علاقوں میں زیادہ تردہشت گرد مارے گئے ہیں یا افغانستان میں روپوش ہوگئے، ٹی ٹی پی کی قیادت بھی افغانستان میں ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ہم امن و امان کے بہتر ماحول میں سانس لے رہے ہیں، امن کی فضا وقت کے ساتھ بہتر ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں میں تمام اداروں کا حصہ ہے۔

حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نظربندی کا فیصلہ ریاستی اداروں کی پالیسی کی روشنی میں کیا گیا تمام ادارے اس بات پر متفق تھے کیونکہ ہم دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں، بلاگرز کی گمشدگی کے پیچھے پاک فوج ملوث نہیں تھی مگر کچھ عناصر حساس معاملات میں تنقید کر کے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے 84 فیصد شہری اپنے علاقوں میں واپس جاچکے ہیں ،کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ بچے کچے دہشتگردوں کا صفایا کیا جاسکے، ہمیں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش ہے اور ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں جلد امن قائم ہو تاکہ افغان مہاجرین واپس جاسکیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل چاہتے ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں، ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ نہ کرنے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

9 thoughts on “حافظ سعید کی نظربندی یا بلاگرز کی گمشدگی میں فوج ملوث نہیں، آئی ایس پی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *