کراچی: شہر قائد کے علاقے کھارادر میں 9 محرم الحرام کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 9 سالہ کمسن بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نو محرم الحرام کو کھارادر میں واقعہ حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کے قریب تعزیوں کا جلوس جارہا تھا کہ اسی دوران اس میں سے ایک شخص سے سنگین غلطی ہوئی۔
جلوس کے ہمراہ چلنے والا شخص ہاتھ میں مشعل لیے منہ سے آگ نکالنے کا کمال دکھا رہا تھا کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی اور اُس نے ہاتھ میں پکڑی پیٹرول سے بھری بوتل پھینکی۔
بوتل جلوس دیکھنے آنے والے بچوں کی طرف گری اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھا، پلک چھپکتےہی آگ نے عائشہ نامی کمسن بچی کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وہ مکمل جھلس گئی۔
کھارادر حسینیہ امام بارگاہ کے تعزیہ کے ساتھ پٹرول سے آگ لگانے والے کمیٹی کے رکن سے پٹرول کی بوتل اور آگ کا الائو 2معصوم بچوں پر گرگیا 7سالہ عائشہ سمیر اور بلال جہانگیر اور بچوں کو بچاتے ہوئے ان کے نانا بہی جھلس گئے سول اسپتال کے برنس وارذ میں 100% جھلسنے والی عائشہ دم توڑ گئی pic.twitter.com/iYW0zeO8Zn
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) September 21, 2018
واقعے میں تین بچے زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق رات گئے پولیس اہلکار ملزم کے ہمراہ گھر پر پہنچے اور انہوں نے والد پر دباؤ ڈالا کے وہ صلح کرلیں، والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف دلوائیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
