کراچی: آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ کس لیا۔
ڈاکٹر کلیم امام نے اعلی پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا، جن میں ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ودیگر شامل ہیں، سیاسی دباؤ پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پیر مارنا شروع کردیے۔

