اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کونوٹس جاری کرتے ہوئے آج یوم مزدور کی ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو ریلی نکالنے پر ضابطہ اخلاق کی شقوں کی خلاف ورزی پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام نوٹس جاری کیا گیا جس کے مطابق جلسے جلوسوں اور ریلیوں کیلئے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے قبل از وقت مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں تاکہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کر سکے۔
نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہایہ حیران کن ہے،پاکستان میں کیا جمہوریت ہے، ہم ملک کو کدھر لے جانا چاہتے ہیں،، یکم مئی کی چھٹی کا مقصد مزدوروں کے موقف اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہوناہے، مزدوروں کے حقوق کے لئے سیاسی جماعتیں ریلیاں نکالتی ہیں، سارے کا سارا معاشرہ اپنے مزدوروں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے الیکشن کمیشن ریلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے، قیادت کو نوٹسز بھیج رہا ہے، قیادت کو نوٹس بھیجنا غیر قانونی ہے، واپس لیا اور لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں ریلیوں کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے، اگر مزدوروں کے حقوق کیلئے باہر نہیں نکل سکتے تو کب نکل سکتے ہیں؟۔
