Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت کا شاندار فیصلہ، نجی و سرکاری اداروں میں‌ مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی | زرائع نیوز

سندھ حکومت کا شاندار فیصلہ، نجی و سرکاری اداروں میں‌ مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سافٹ و انرجی ڈرنکس اور اسنیکس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ماہ ستمبر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں  میں سروے کے بعد محکمہ تعلیم کو مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی کی سمری ارسال کی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز میں مضرِ صحت اشیاء کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جار ی کردیا ساتھ ہی کینٹینز میں غیر معیاری اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو پابندی پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اگر کسی بھی تعلیمی ادارےکے کینیٹن سے غیر معیاری اشیاء برآمد ہوئیں تو انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسکول ، کالجز اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر اترنے والی اشیاء کو فروخت کرنے کی اجازت دیں۔