Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیٹی کے ایڈمیشن کا معاملہ، فرعون بننے والا کلرک نوکری سے فارغ | زرائع نیوز

بیٹی کے ایڈمیشن کا معاملہ، فرعون بننے والا کلرک نوکری سے فارغ

کراچی: وزیر تعلیم سندھ نے کراچی میں نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک کو طالبہ کے والد سے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کالج کے کلرک کی جانب سے والد سے شرمناک رویہ اختیار کرنے پرکلرک اور والد کو اپنے دفتر میں طلب کیا جس پر حیدرآباد ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ڈگری کالج کی انتظامیہ اور والد صوبائی وزیر کے سامنے پیش ہوئے۔

وزیر تعلیم نے طالبہ کے والد کے ساتھ شرمناک رویہ اختیار کرنے پر کلرک جانب کیریو پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم خود کو بادشاہ سمجھتے ہو ؟ تمہیں کوئی عہدہ ملا ہے تو اس کی عزت کرو۔