Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: فضا میں پھیلنے والی پراسرار بدبو کی وجہ سامنے آگئی | زرائع نیوز

کراچی: فضا میں پھیلنے والی پراسرار بدبو کی وجہ سامنے آگئی

کراچی کی فضا میں بدبو سی محسوس کی جارہی ہے، شہر قائد کی فضا میں گزشتہ روز سے پھیلی ناگوار بو کی وجہ سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں نہ چلنے سے سمندر کےرخ سے آنے والی بو پھیلی ہے، ہوائیں چلنے سے سمندر کی بو شہر میں نہیں رکتی۔

ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ یہ سنجیدہ ماحولیاتی مسئلہ ہے تاہم شام تک صورت حال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

کراچی کی فضا میں پھیلی ناگوار بُو کی کیا وجہ ہے؟

ادھر بحیرۂ عرب میں ہوا کےکم دباؤ سے بننے والاکیٹیگری ون کا طوفان لوبان عمان کی جانب بڑھ رہا ہے،یہ سائیکلون اتوار تک عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 1700کلومیٹر دور ہے۔