Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آسیہ بی بی کی رہائی، اقوام متحدہ کا خیر مقدم | زرائع نیوز

آسیہ بی بی کی رہائی، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

آسیہ بی بی کی رہائی پر عالمی شخصیات کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم کیا اورعالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سزائے موت کے خلاف اقوام متحدہ کی معین پالیسی ہے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آسیہ بی بی کی رہائی، عالمی شخصیات کا خیر مقدم

دوسری جانب برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مہم چلانے والے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہے۔

برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے آسیہ بی بی کی رہائی کے اقدام کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے لیے انتہائی احسن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔