اسلام آباد: ہائی کورٹ نے لاپتہ فرد کی بازیابی میں ناکامی پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے اراکین، سیکریٹری برائے دفاع و داخلہ، اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی) پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ فرد عبداللہ عمر کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے مذکورہ افراد پر جرمانے کا حکم دیا۔
عدالت نے عبداللہ عمرکی بازیابی کے لیے 6 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جے آئی ٹی کے اراکین انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہوگئے تو وزیر اعظم انہیں عہدوں سے برطرف کرسکتے ہیں۔
