Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنگلی کبوتر 2 کروڑ روپے میں‌ فروخت | زرائع نیوز

جنگلی کبوتر 2 کروڑ روپے میں‌ فروخت

بیلجیئم میں ایک کبوتر جسے پاکستان میں عام طور پر جنگلی کبوتر کہا جاتا ہے وہ  14 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 2 کروڑ پاکستانی روپے) کی نیلامی میں فروخت کردیا گیا۔

بلیجئیم کے ماہرین نے ان کبوتروں کو آرمانڈو کا نام دیا جس کے معنی اسٹار ریسنگ ہے۔

پیپا نامی گروپ نے اس کبوتر کو فروخت کیا اور اس کا دعویٰ تھا کہ یہ ہر وقت کا سب سے ‘بہترین’ کبوتر ہے۔ ویسے یہ کبوتر برسوں سے اڑے کی رفتار والے مقابلوں کا فاتح ہے اور اتنے مہنگے داموں کی فروخت ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔

بولی کی قیمت 6 لاکھ ڈالرز سے شروع ہوئی تھی، چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس کبوتر کو خریدا۔

کبوتر کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس کبوتر کو خریدنے کے لیے 2 چینی افراد میں مقابلہ ہوا اور آخر میں ایک نے 14 لاکھ ڈالر کی بولی پر بازی جیت لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 178 کبوتروں کو فروخت کیا گیا جو کہ لگ بھگ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔