نخریلی بلیوں کا ’فائیو اسٹار‘ ہوٹل

آپ نے انسانوں کے لیے ’فائیو اسٹار‘ ہوٹل کا تو سنا ہوگا لیکن اب ’بلیوں‘ کا فائیو اسٹار ہوٹل بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں قائم کیا جانے والے ’کیٹ زونیا‘ نامی اس ہوٹل میں بلیوں کے لیے پرآسائش کمرے، لمبے چوڑے بستر اور پلے گراؤنڈ سمیت کئی سہولتیں موجود ہیں اور بلیوں کے آرام اور آسائش کے لیے وجود میں آنے والا یہ دنیا کا پہلا فائیو اسٹار ہوٹل ہے۔

ملائیشیا کے داراحکومت کوالالمپور سے باہر دمانسرا نامی علاقے میں موجود کیٹ زونیا بلیوں کو روز مرہ کے معمول سے ہٹ کر آرام کا موقع دینے یا ان کے مالکان کی غیر موجودگی میں ان کی دیکھ بھال کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

کیٹ زونیا میں بلیوں کے لیے 35 آرام دہ کمرے موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھیلنے، ان کی تربیت اور دیکھ بھال کے لیے خصوصی عملے کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

کیٹ زونیا ہوٹل کی ویب سائٹ پر ان کے اس اچوتھے خیال سے متعلق بیان میں کہا گیا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ بلیوں کو چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

اس انوکھے فائیو اسٹار ہوٹل میں بلیوں کو ایک رات قیام کرانے کا کم سے کم کرایہ 5.5 ڈالر ہے۔

Dawn News Urdu

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں