Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پسند کی شادی کا ہولناک انجام، دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر شوہر کا بیوی پر خوفناک تشدد | زرائع نیوز

پسند کی شادی کا ہولناک انجام، دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر شوہر کا بیوی پر خوفناک تشدد

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیے۔

جیونیوز کے مطابق اسما عزیز نامی خاتون نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا، رقص سے انکار پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔

خاتون کے مطابق شوہر نے اس کے سر کے بال بھی مونڈ دیے جب کہ ملازمین کے سامنے برہنہ کیا اور الٹا لٹکانے کی کوشش کی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کی میاں فیصل نامی شخص نے چار سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، شوہر نے اس کے پیسے بھی ہڑپ کرلیے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے تشدد کے بعد گھر سے بھاگ کر پولیس تھانے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا اور پیسے طلب کیے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔