Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نیا ڈپٹی میئر کراچی کون ہوگا؟‌ ایم کیو ایم نے کمر کس لی، تیاریاں‌ شروع، دو نام سامنے آگئے | زرائع نیوز

نیا ڈپٹی میئر کراچی کون ہوگا؟‌ ایم کیو ایم نے کمر کس لی، تیاریاں‌ شروع، دو نام سامنے آگئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ڈپٹی میئر لانے کی تیاری شروع کرتے ہوئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد وہرہ کی نااہلی کے بعد کی خالی ہونے والی نشست پر ایم کیوایم پاکستان نےکراچی کا نئےڈپٹی میئر لانے کی تیاری شروع کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے ڈپٹی میئر کے امیدوار کے لیے انٹرویوز شروع کردئیے، جس کے تحت امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا جائے اور پھر اُن کے نام رابطہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی اور سی ای سی اجلاس میں ڈپٹی میئر کے نام کوحتمی شکل دےگی،اسلم آفریدی اور ارشد حسن کے نام سرفہرست ہیں جن کو فائنل کرنے کا حتمی اختیار رابطہ کمیٹی کے بعد کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہوگا۔