Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی، اسٹرنگز بینڈ کا نیا گانا ریلیز... ویڈیو | زرائع نیوز

اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی، اسٹرنگز بینڈ کا نیا گانا ریلیز… ویڈیو

کراچی کے نامور رائٹر انور مقصود نے اس گانے کو تحریر کیا جبکہ اسٹرنگز کے فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے اسے کمپوز کیا۔

گانے کا مقصد اسپشل اولمپکس میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ پہلی بار ہوا کہ معذور کھلاڑیوں کے حوالے سے کسی بھی بینڈ نے پہلی بار کوئی اپنے طور پر گانا بنایا ہو۔

گانے کی ویڈیو فیصل کپاڈیہ نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی اور معذور کھلاڑیوں جنہوں نے اپنی ہمت و عزمت کے ساتھ دنیا بھر میں ملک پاکستان کا نام روشن کیا انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

گانے کو “تم آسمان ہو” کا ٹائٹل دیا گیا ہے جبکہ اس کے بول یہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اسٹرنگز نے ایک بار پھر منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور ویڈیو ان ہی کھلاڑیوں پر بنائی۔

مجموعی طور پر گانا، کمپوزنگ، ویڈیو بہت کمال ہے۔