Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نادرا کی غفلت اور بے حسی، کراچی کے شہریوں کی اہم معلومات چوک چوراہوں پر پہنچ گئی | زرائع نیوز

نادرا کی غفلت اور بے حسی، کراچی کے شہریوں کی اہم معلومات چوک چوراہوں پر پہنچ گئی

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کی اہم معلومات چوک چوراہے پر پان کے ساتھ بالکل مفت ملنے لگی۔

نادرا کے دفتر سے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب پان والے کے پاس اہم کاغذات پہنچے جن کاغذوں میں لپیٹ کر وہ پان فروخت کررہا ہے۔

کراچی کے مختلف لوگوں کی معلومات کا اس طرح پان کی دکان پر آنا سوالیہ نشان ہے کیونکہ اس میں قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ایڈریس بھی درج ہے، انتہائی حساس معلومات 10 روپے کے پان کے ساتھ بالکل مفت مل رہی ہے۔

کراچی عائشہ منزل پر واقع مقبول پان شاپ سے صرف 10 روپے کا پان خریدے اور خود دیکھیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی چلنچ ہے کہ اس قسم کی معلومات کا یوں استعمال ہورہا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔