Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، قریبی دوست جاں بحق | زرائع نیوز

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، قریبی دوست جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے علاقے گوجرہ سے تعلق رکھنے والے رکن رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے البتہ اُن کا دوست قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بلال اصغر وڑائچ حملے میں بال بال بچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ کرلی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی بھی ہدایت جاری کی۔

گوجرہ سے منتخب ہونے والے حلقہ پی پی 119 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر جھنگ روڈ وڑائچ ہاؤس میں اس وقت اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ کے وقت اتفاق سے بلال اصغر وڑائچ اپنے ڈیرہ پر موجود نہیں تھے اور چند لمحے قبل ہی اٹھ کر کمرے میں کسی کام سے گئے تھے، اسی لمحے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُن کا بہت قریبی دوست عمیر شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

بلال اصغر وڑائچ نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے اور یہ واقعہ بھی اُن ہی کی ایماں پر پیش آیا، فائرنگ چند منٹ پہلے نکل گیا تھا عمیر میرے پاس ہی رہتا تھا۔

پولیس نے مقتول عمیر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آبادسے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی