Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے صحافیوں سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ | زرائع نیوز

کراچی کے صحافیوں سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

کے یوجے دستور کے نومنتخب عہدیدار اپنے اثاثے صحافی برادری کے سامنے ظاہر کریں ،نیوز ایکشن کمیٹی

صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا ہونا انتہائی ضروری ہے،دیگر صحافتی تنظیموں کے رہنما بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں ۔ترجمان 

صحافیوں کا اپنے رہنماؤں پر اعتماد اسی صورت میں بحال ہوگا جب انہیں اس بات کا کامل یقین ہو کہ صحافی رہنماؤں کا طرز زندگی ان کی ذرائع آمدن سے مطابقت رکھتا ہے،اعلامیہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) نیوز ایکشن کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نومنتخب عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اثاثے صحافی برادری کے سامنے ظاہر کرکے ایک نئی روایت کی بنیاد ڈالیں ۔جمعہ کو جاری بیان میں ترجمان نیوز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا ہونا انتہائی ضروری ہے، گزشتہ کئی سالوں سے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں پر مختلف طرح الزامات لگتے رہے ہیں ۔اس لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ صحافتی تنظیموں کے رہنما بھی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ کے یوجے (دستور) کے نومنتخب عہدیدار کے اس سلسلے میں نئی روایت کی داغ بیل ڈالتے ہوئے اپنے اثاثے صحافی برادری کے سامنے ظاہر کریں۔

ترجمان نیوز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ کے یو جے دستور کے علاوہ دیگر تمام صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اثاثے صحافی برادری کے سامنے ظاہر کریں ۔انہوںنے کہا کہ صحافیوں کا اپنے رہنماؤں پر اعتماد اسی صورت میں بحال ہوگا جب انہیں اس بات کا کامل یقین ہو کہ صحافی رہنماؤں کا طرز زندگی ان کی ذرائع آمدن سے مطابقت رکھتا ہے۔