Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملکی معیشت، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری، شرح نمو مزید کم ہونے کا خدشہ | زرائع نیوز

ملکی معیشت، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری، شرح نمو مزید کم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: عالمی بینک نے معاشی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کا تجارتی خسارہ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی شرح نمو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری، پیداوار کی ضرورت ہے، اگر ریگولیٹری ماحول کو بہتر نہیں بنایا گیا تو صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کوکاروباری لاگت میں کمی لاناہوگی جبکہ ذرائع آمدن بڑھانےکےلیےٹیکس اصلاحات بھی ناگزیر ہیں،

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3اعشاریہ 4فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ 7فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور ملک میں مصنوعات کی کھپت کم ہوگی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ آئندہ برس بھی کم ہی ہوگا، تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4 اعشاریہ 4 فیصد کمی کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی جب کہ ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔